ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / منڈیا:باپ کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ نوجوان بیٹا ہو اپولیس کے سامنے سرینڈر

منڈیا:باپ کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ نوجوان بیٹا ہو اپولیس کے سامنے سرینڈر

Sun, 25 Nov 2018 18:09:35    S.O. News Service

منڈیا 25؍نومبر (ایس او نیوز) کیکّیری کے قریب گنگے ہلّی نامی گاؤں میں پیش آنے والے ایک وحشتناک معاملے میں نوجوان بیٹے نے اپنے باپ کے کٹے ہوئے سر کے ساتھ پیدل چل کر پولیس اسٹیشن میں سرینڈر کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اپنے ہی نوجوان بیٹے دیانند(20سال)کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شخص کا نام منجو نائیک (48سال) ہے۔ منجو شراب کے نشے میں ہمیشہ گھر والوں کو پریشان کیاکرتاتھا۔ اس عادت سے تنگ آکر اس کے بیٹے دیا نند نے اس کے ہاتھ پیر باندھے اور چیخنے چلانے بھی روکتے ہوئے دھاردار ہتھیار سے اس کا سر تن سے جدا کردیا۔ پھر کٹے ہوئے سر کو ایک تولیے میں لپیٹ کر پیدل چلتے ہوئے تقریبا2کیلو میٹر کی دوری پر واقع کیکّیری پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا۔


Share: